صوابی، دیرینہ دشمنی ور گھر یلو تنازع پر فائرنگ کے 2واقعات میں 8افراد قتل 

صوابی، دیرینہ دشمنی ور گھر یلو تنازع پر فائرنگ کے 2واقعات میں 8افراد قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(آئی این پی)مانیری پایاں اور نواحی علاقے زیدہ میں دیرینہ دشمنی اور گھریلو تنازع پر فائرنگ کے 2واقعات میں 8افراد قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مانیری پایاں صوابی میں گزشتہ رات منتظم شاہ،سلیمان شاہ اس کے بیٹے ارسلان کے ہاں آکر پڑوسی صدام اللہ کے ہمراہ دو موٹر سائیکلوں پر یہ کہہ کر چلے گئے کہ کسی کام کے سلسلے میں جارہے ہیں، بعد ازاں اطلاع ملی کہ چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب کہ راہگیر فہد شدید زخمی ہوا تاہم ہسپتال لے جاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے مقتول صدام اللہ کے قبضے سے کلاشنکوف و تیس عدد کارتوس، ارسلان سے ایک پستول بمعہ پانچ کارتوس، منتظم شاہ سے ایک پستول بمعہ پانچ کارتوس بر آمد کیے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول سلیمان شاہ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے دو مبینہ ملزمان راشد اور عمران کو گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں صوابی کے نواحی علاقے زیدہ میں نوجوان نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے والد، نانا اورماموں کو قتل کردیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق عالم خان گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کردی جس سے اس کانانا سراج محمد اور ماموں انور علی موقع پر جاں بحق ہوگئے جس کے بعد عالم خان اپنے گھر گیا اور فائرنگ کرکے باپ عالم زیب خان کو بھی قتل کردیا۔
صوابی قتل 

مزید :

صفحہ آخر -