بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پر اسرارموت

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 11پاکستانی ہندو تارکین وطن کی پر اسرارموت

  

 جودھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے ہجرت کرکے بھارتی ریاست راجستھان میں جا بسنے والے 11 ہندو تارکین وطن کی لاشیں ان کی جھونپڑی سے برآمد ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کے ضلع جودھ پور میں کھیتوں کے قریب ایک جھونپڑی سے 11 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پورے خاندان میں سے صرف ایک ہی شخص زندہ بچا ہے جو اْس وقت گھر سے باہر تھا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ علاقہ مکین بھی ان افراد کی موت سے ناواقف تھے۔جودھ پور پولیس نے کہاہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خود کشی کا لگتا ہے، جائے وقوعہ سے کیمیکل کی بو آرہی تھی جس سے گمان ہوتا ہے کہ سب نے کوئی زہریلا کیمیکل پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہو،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی حتمی بات کہی جا سکتی ہے۔علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کھیتی باڑی کرتے تھے۔ ان کاتعلق بھل برادری سے ہے اور یہ لوگ حال ہی میں پاکستان سے آکر یہاں مقیم ہوئے تھے۔ ابھی تک موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ تاہم انڈیا میڈیا میں خاندان کے تمام افراد کو زہر دینے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ تھرپارکر کے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہو گیا تھا۔

پراسرار موت

مزید :

صفحہ اول -