پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج دوپہر دو بجے شروع ہوگا
لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج (پیر) کے روز دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پیر کے روز اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔ سرکاری کارروائی کے دوران حکومت کی جانب سے ٹائمز انسٹی ٹیوٹ ملتان بل 2020ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی