قومی اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفہ  کے بعد آج دوبارہ ہوگا  

  قومی اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفہ  کے بعد آج دوبارہ ہوگا  

  

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کااجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہوگا، اجلاس کی صدار ت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کادو روزہ وقفے کے بعد پیر کو شام چار بجے دوبارہ ہوگیا۔ اس سے قبل اجلاس صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا اب اجلاس چار بجے شام کو ہوگا۔ وقت کی تبدیلی اسپیکر قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط کے قاعدہ 49 کے تحت تفویص اختیارات کے ذریعے کی گئی۔اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -