عالمی بینک میں ڈائریکٹر تعیناتی کیلئے سمری سر کولیٹ کیے بغیر 4نام وزیراعظم کو ارسال 

عالمی بینک میں ڈائریکٹر تعیناتی کیلئے سمری سر کولیٹ کیے بغیر 4نام وزیراعظم ...

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) عالمی بینک میں پاکستان کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے سمری سرکولیٹ کیے بغیر ہی وزیراعظم عمران خان کو  چار ناموں کی فہرست بھجوا دی گئی۔  نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے عالمی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا جس کے بعد سمری مشہتر کیے بغیر وزیراعظم عمران خان کو 4 نام بھجوا دیے گئے۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کے لیے سمری وزیراعظم کوبھجوائی جا چکی ہے، سمری میں تجویز کردہ نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔   ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا نام سرفہرست ہے جب کہ دیگر 3 امیدواروں میں سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اعجاز منیر اور ریٹائرڈ افسر طارق باجوہ کے نام شامل ہیں۔  طارق باجوہ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک رہ چکے ہیں اور معیار کے لحاظ سے سرفہرست ہیں مگر سمری میں ان کا نام سب سے آخر میں رکھا گیا ہے۔  عالمی بینک میں پاکستان کے نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکتوبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں، پاکستان نے اکتوبر تک گریڈ 22 کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ افسر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد کرنا ہے۔  ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی تعیناتی کی سمری گریڈ 22 کے آفیشلز میں مشتہر کی جاتی ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی سمری سرکولیٹ ہی نہیں کی گئی۔

دائریکٹر تعیناتی

مزید :

صفحہ اول -