دادو: سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے فوج پہنچ گئی
دادو (این این آئی)ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش سے سیلابی صورت حال ہے، دادو میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستے پہنچ گئے۔دادو کی تحصیل جوہی کے علاقے کاچھو کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے کئی دیہات متاثر ہوئے اور متعدد زیرِ آب آگئے ہیں۔تحصیل جوہی میں پانی میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے کام شروع کر دیا، 35 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا، دیگر کو نکالنے کا کام جاری ہے۔متاثرین کے لیے سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں عارضی کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں۔