سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،گورنر پنجاب چودھری سرور

سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،گورنر پنجاب ...
سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،ٹائیگرفورس کی شاندار شجرکاری پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل زبیر نیازی سمیت وفود نے ملاقاتیں ملاقاتیں کیں،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،ٹائیگرفورس کی شاندار شجرکاری پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہاکہ شجرکاری مہم پاکستان کی بہتری اور آنے والے نسلوں کی سلامتی کیلئے ہے ،محرم میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -