ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے بلارنگ و نسل خدمت کرکے انسانیت کاسربلند کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر رتھ فاﺅکی تیسری برسی کے موقع پر پیغام

ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے بلارنگ و نسل خدمت کرکے انسانیت کاسربلند کیا،وزیراعلیٰ ...
ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے بلارنگ و نسل خدمت کرکے انسانیت کاسربلند کیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر رتھ فاﺅکی تیسری برسی کے موقع پر پیغام

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے بلارنگ و نسل خدمت کرکے انسانیت کا سربلند کیا، ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈاکٹر رتھ فاﺅکی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے بلارنگ و نسل خدمت کرکے انسانیت کاسربلند کیا،ڈاکٹر رتھ فاﺅ طبی شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے رول ماڈل ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کیلئے وقف کررکھی تھی،مریضوں کی دن رات دیکھ بھال کرکے ڈاکٹر رتھ فاﺅ نے اعلیٰ مثال قائم کی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان سے جذام کے خاتمے کا کریڈٹ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی کاشوں کو جاتا ہے،ڈاکٹر رتھ فاﺅ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کیلئے قابل رشک مثال تھیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -