میاں بیوی کی ایک گھر میں 90 لاکھ روپے کی چوری ، اب کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی 

میاں بیوی کی ایک گھر میں 90 لاکھ روپے کی چوری ، اب کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی 
میاں بیوی کی ایک گھر میں 90 لاکھ روپے کی چوری ، اب کہاں ہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(سی آئی اے) پولیس نے ہربنس پورہ میں ایک گھر سے 90 لاکھ روپے چوری کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیاہے ۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ فرقان بلال کے مطابق ملزم بابر اور اس کی بیوی فرزانہ ایک گھر میں ملازم تھے جہاں انہوں نے 90 لاکھ روپے کی رقم چرائی اور گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان سے لوٹی ہوئی رقم و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔