سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت،چیف جسٹس پاکستان برہم،سی ای او کے الیکٹرک فوری طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزاراحمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی ای او کے الیکٹرک کو فوری طور پر طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے،کے الیکٹرک کے سربراہان کہاں ہیں ؟،عدالت نے سی ای اوکے الیکٹرک کوفوری طلب کرلیا۔