وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،وفاقی کابینہ 13نکای ایجنڈے پر غور کرے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دیں گے، کابینہ نے مارگلہ روڈ پر موجود تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، اسلام آبادکے مضافات میں قبضہ مافیا کیخلاف اقدامات پر آئی جی بریفنگ دیں گے، کابینہ پائلٹس کے لائسنس معطلی میں توسیع کافیصلہ کرے گی ،پاکستان کے بڑے ایئرپورٹس آﺅٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ ہوگی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کی تشکیل نوایجنڈے میں شامل ہے،اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو چھوٹ دینے سے متعلق فیصلہ ہوگا،چاروں صوبوں کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد سے متعلق وزارت داخلہ بریفنگ دیگی۔
کابینہ چیئرمین این آئی آر سی کے کنٹریکٹ میں دوسری توسیع کی منظوری دے گی، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈکے سی ای او کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ کمیٹی برائے انرجی کے 30جولائی کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ ای سی سی کے 28جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی ۔