صحافی اطہر ہاشمی مرحوم کی یاد میں آن لائن کانفرنس منعقد، سعودی اور پاکستانی میڈیا سے منسلک صحافیوں نے ان کی خدمات کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا
جدہ (محمد اکرم اسد) اردو صحافت کے درخشاں ستارے ایڈیٹر ، صحافی اور کالم نگار اطہر ہاشمی مرحوم کی یاد میں آن لائن کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سعودی اور پاکستانی میڈیا سے منسلک صحافیوں نے اطہر ہاشمی مرحوم کی صحافتی خدمات کو سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے صحافتی اقدار کو فروغ دیا اور قلم کی حرمت کو قائم رکھا ۔
سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹ فورم کی جانب سے گزشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر جانے والے معروف صحافی اطہر ہاشمی کی یاد میں آن لائن کانفرنس میں سعودی اور پاکستانی میڈیا سے منسلک صحافیوں نے کہا کہ اطہر ہاشمی نے اپنی زندگی کا بڑا عرصہ سعودی عرب میں گزارا اور یہاں رہ کر اردو صحافت کی بنیاد رکھی جس سے اردو ادب کے علاوہ اردو بولنے والوں کی نمائندگی بھی آسان ہوگئی اور انکی سرگرمیاں نمایاں ہونا شروع ہو ہیں پاکستان میں معروف روزنامے کے ساتھ اطہر ہاشمی نے بطور ایڈیٹر جس طرح خدمات سرانجام دیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔
اطہر ہاشمی اردو صحافت کے اساتذہ میں سے تھے ، انہوں نے قلم کی حرمت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی اور ہمیشہ صحافتی امور کو بہتر انداز کے ساتھ انجام دیا، آن لائن کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ ہر سال پاکستان میں سعودی عرب کے صحافیوں کی جانب سے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے صحافی کو ایک لاکھ روپے کا اطہر ہاشمی کیش انعام دیا جاے گا تاکہ صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔ آن لائن کانفرنس سے امیر محمد خان، شاہد نعیم، اکرم اسد، سراج وہاب، روؤف طاہر، شہزاد اعظم، حبیب صدیقی، جمیل راٹھور، معروف حسین، مصطفی خان، الیاس رحیم، مسرت خلیل، ذکاءاللہ محسن، فوزیہ، الیاس رحیم ، اطہر عباسی، وقار نسیم وامق، محمد عدیل، امانت اللہ اور دیگر کے علاوہ اطہر ہاشمی کی اہلیہ نے بھی اظہار خیال کیا۔