اسلام آباد سے شروع ہونےوالی ایک پناہ گاہ آج 200 تک پہنچ چکی ہیں،مراد سعید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ اسلام آباد سے شروع ہونے والی ایک پناہ گاہ آج تقریباً 200 تک پہنچ چکی ہیں۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ وزیراعظم نے حکومت سنبھالتے ہی بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہ بنانے کاعزم کیا،سا بق ادوارمیں سڑک پر پڑے شہریوں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی ،دور دراز سے علاج معالجے نوکری کیلئے آئے شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ رحم ،انصاف اور احساس فلاحی ریاست کی بنیاد اور یہی عمران خان کاعزم ہے ۔