چمن کے مال روڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

چمن کے مال روڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
چمن کے مال روڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

  

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) چمن کے مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق چمن میں مال روڈ پر سرکاری گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے واقعے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے اور اردگرد کی دکانیں بند کرادی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات موصول ہونا باقی ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -چمن -