ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے

ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے
ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ادارہ شماریات نے کہاکہ اگست کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06فیصد کمی ہوئی،کم آمدنی والے افراد کےلئے مہنگائی کی شرح 0.33فیصد کم ہوئی ، ادارہ شماریات کاکہناہے کہ اگست کے پہلے ہفتے کے دوران 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ اگست کے پہلے ہفتے 16اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20میں استحکام رہا ۔

ادارہ شماریات نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 5 ، پیٹرول 4روپے فی لیٹر بڑھی ،آلو ساڑھے 3، پیاز ڈیڑھ اور چینی ایک روپے فی کلو گرام بڑھی جبکہ ٹماٹر 30، چکن 16، کیلے 5اوردال مونگ 2روپے فی کلو سستی ہوئی ۔

ادارہ شماریات نے کہاکہ دال ماش، دال چنا اور دال مسور سمیت سبزیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی،اگست کے پہلے ہفتے آٹے کی 20کلو کی بوری 7روپے سستی ہوئی ، مٹن ، بیف ، بجلی اور گیس چارجز اور ملبوسات کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -