کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 539 کیسزاور 15 اموات 

کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 539 کیسزاور 15 اموات 
کورونا وائرس ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 539 کیسزاور 15 اموات 

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس پر عالمی دنیا بھی پاکستان کی کاوشوں کو سراہ رہی ہے تاہم پابندیاں ہٹ چکی ہیں کاروبار زندگی معمول پر آ گیاہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 20 ہزار 495 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 539 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 84 ہزار 660 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 6 ہزار 97 ہو گئیں ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔

سب سے زیادہ مریض 

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 849، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار477، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34692 ، بلوچستان میں تعداد 11906 ہو گئی، اسلام ا?باد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15261، ا?زاد جموں وکشمیر 2141، گلگت میں 2334 ہوگئی۔

اموات

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار495 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 47 ہزار 584 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ملک بھرکے اسپتالوں میں 149 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار357 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -