ٹریفک وارڈن کے بار بار تنگ کرنے پر محنت کش نے اپنی ریڑھی جلادی

ٹریفک وارڈن کے بار بار تنگ کرنے پر محنت کش نے اپنی ریڑھی جلادی
ٹریفک وارڈن کے بار بار تنگ کرنے پر محنت کش نے اپنی ریڑھی جلادی

  

لاہور(ویب ڈیسک) نواحی علاقے رائیونڈ میں ٹریفک وارڈن کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر محنت کش نےاپنی ریڑھی کو آگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک وارڈن نےسڑک سے دال چاول کی ریڑھی ہٹانے کا اصرار کیا تو محنت کش دلبرداشتہ ہو گیا اور اس نے اپنی ریڑھی کو آگ لگا دی جب کہ لوگوں نے بھاگ کر آگ بجھائی۔

 متاثرہ محنت کش کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈن نعیم صرف اسے تنگ کرتا ہے، چاربہنوں کا وہ سہارا ہے، دال چاول بیچ کر گھر کا خرچ چلاتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -