پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر سکیم والے صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف کیس ،درخواست گزار سے سپیکر کو درخواست دینے کی تفصیلات طلب 

پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر سکیم والے صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف کیس ،درخواست ...
پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر سکیم والے صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف کیس ،درخواست گزار سے سپیکر کو درخواست دینے کی تفصیلات طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر سکیم والے صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف کیس میں درخواست گزار سے سپیکر کو درخواست دینے کی تفصیلات طلب کرلیں ،عدالت نے کہاکہ وفاق آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے یادونوں سیکرٹریز پیش ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر سکیم والے صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ سیاسی مقدمات کیوں عدالت لے کر آتے ہیں ؟،ان معاملات کو پارلیمنٹ کے فورم پر حل کیاکریں،محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دی لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔

عدالت نے درخواست گزار سے سپیکر کو درخواست دینے کی تفصیلات طلب کرلیں ،عدالت نے کہاکہ وفاق آئندہ سماعت پر جواب جمع کرائے یادونوں سیکرٹریز پیش ہوں،کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -