اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدرکی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، افغان امن عمل سمیت امن کے بحالی کےلئے کوششوں پرتبادلہ خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں افغان امن عمل سمیت امن کے بحالی کےلئے کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ نے وولکن بوزکر کو یواین جنرل اسمبلی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کےلئے خلوص نیت سے ادا کر رہا ہے،خطے میں دیرپا امن و استحکام کےلئے بین الافغان مذاکرات کا جلد انعقاد ناگزیر ہے،وزیر خارجہ نے کہاکہ یواین جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس کےلئے جاری ایجنڈا خوش آئند ہے۔
وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی قرضوں میں سہولت کی تجویز سے وولکن بوزکر کو آگاہ کیا،وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی وولکن بوزکرکو آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ توقع ہے یواین جنرل اسمبلی مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے موثر کردار ادا کرے گی۔