سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کرگئیں 

سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کرگئیں 
سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کرگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی اہلیہ انتقال کرگئیں ،شہباز شریف،مریم نواز ،مریم اورنگزیب سمیت لیگی رہنماﺅں نے سابق صدر کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر مملکت محمد رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کرگئیں ،سابق صدرکی اہلیہ کی نماز جنازہ عصر کے بعد لاہور میں ادا کی جائے گی ،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،سینئر نائب صدر مریم نواز ،ترجمان مریم اورنگزیب سمیت لیگی رہنماﺅں نے اظہار افسوس کیا ہے،سینیٹر پرویز رشید،راجہ ظفرالحق،رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی سابق صدر کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے۔