ہل پارک تجاوزات کیس ،سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کاحکم 

ہل پارک تجاوزات کیس ،سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم ...
ہل پارک تجاوزات کیس ،سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کاحکم 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہل پارک میں تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کاحکم دیدیا، عدالت نے کمشنرکراچی کو قبضہ ختم کراکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہل پارک میں تجاوزات کے معاملے پرسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ہل پارک پر4 بنگلے نکالے جو ماسٹر پلان میں نہیں ہیں ،خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایک پلاٹ اونر نے شہری کو1994میں بیچا،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کا پلاٹ ماسٹر پلان پر نہیں ،ہل پارک پرکوئی سوسائٹی نہیں ہے،وکیل خواجہ نوید نے کہاکہ کمشنر کراچی نے خود وزٹ کیا ہے وہاں 13گھر ہیں ،کمشنر کراچی نے کہاکہ ڈھلوان پر اور بھی گھر ہیں ،اس وقت بھی 13گھر ہیں ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیاجی کیاوہ ماسٹرپلان میں ہیں ،کمشنر کراچی نے کہاکہ وہ 13 گھر ماسٹرپلان میں نہیں ہیں ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہل پارک 56ایکڑزمین پر مختص ہے ،ہل پارک پی ای سی ایچ ایس بلاک 6سے ٹچ ہوتا ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے توسارے نالے پر قبضہ کرا دیا،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ سارے گھر500 گزکے ہیں جو کی کیٹگری ہے ہی نہیں ،عدالت نے کہا کہ ہل پارک پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے ،تجاوزات کے خاتمے کے بعد کمشنر کراچی4ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں ۔

عدالت نے نجی سکول کی عمارت منہدم کرنے کی ہدایت کردی،کمشنر کراچی نے کہاکہ مکینوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ساراکیادھراپی ای سی ایچ ایس کاہے سارے نالے ختم ہو گئے ،شاہراہ قائد کیساتھ نالہ اب نظر ہی نہیں آتا۔

سپریم کورٹ نے ہل پارک کی زمین پر قائم گھروں کو منہدم کرنے کاحکم دیدیااورکمشنرکراچی کو قبضہ ختم کراکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ الاٹیز رقم کی وصولی کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع کرسکتے ہیں ،عدالت نے باغ ابن قاسم پارک میں منہدم شدہ عمارت کاملبہ فوری ہٹانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -