کلفٹن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین سے قبضہ ختم کرانے کا کیس،آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کلفٹن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین سے قبضہ ختم کرانے کے کیس میں سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی زمین سے قبضہ ختم کرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہاکہ کام تیزی سے جاری ہے کورونا کی وجہ سے تاخیرہوئی،عدالتی حکم کے مطابق زمین پرپلانٹیشن کررہے ہیں ۔
چیف جسٹس پاکستان نے ایئرپورٹ کے قریب سی اے اے کی زمین پر بھی پارک بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ہینگرز ہیں یہ کس کام کے؟50،40 جہاز کھڑے کئے ہوئے ہیں ،سول ایوی ایشن حکام نے کہاکہ ہم کمرشل لگانے والوں کو گرینری منٹین کرنے کی ذمہ داری دیتے ہیں ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جتنا کمرشل کرناتھاکرلیامزیدایئرپورٹ پرکوئی کمرش کام نہیں کریں ،عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔