نواز شریف حکومت کو مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دے گئے، رانا ثنا اللہ

نواز شریف حکومت کو مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دے گئے، رانا ثنا اللہ
نواز شریف حکومت کو مدت پوری کرنے کی ضمانت نہیں دے گئے، رانا ثنا اللہ

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کو 5 سال پورے کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دے کر گئے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مریم نواز 11 اگست کو قومی احتساب بیورو( نیب) کے سامنے پیش ہوں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے، جمعیت علما ءاسلام (ف) پیپلز پارٹی اور ن لیگ نئے انتخابات پر متفق ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہاکہ حال ہی میں منظور کیے گئے بلز پر نواز شریف کی رائے سےاستفادہ کیا گیا ،انہوں نے ہی مل بیٹھ کر ترامیم پر غور کرنے کا کہا تھا۔رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا کہ بلز کی منظوری میں اپوزیشن سے کوتاہی ہوئی ہے مگر اس میں بدنیتی شامل نہیں تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -