بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اوربھر کے چلے جاتے ہیں،لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی 

بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اوربھر کے چلے جاتے ہیں،لاہورہائیکورٹ نے ...
بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اوربھر کے چلے جاتے ہیں،لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 16مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہاں ان کے اثاثے25 ہزار اور بیرون ملک 25 ہزار ڈالرز ہوتے ہیں ،بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اوربھر کے چلے جاتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے مشیروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس قاسم خان نے درخواست کی سماعت کی،عدالت نے وزیراعظم کے 16مشیران خاص کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی اوروفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے وزیراعظم کے تمام معاونین خصوصی کی خصوصیات تعیناتی کاطریقہ کار اورمعاون خصوصی کی ملک کیلئے دی گئی خدمات اوراثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہاں ان کے اثاثے25 ہزار اور بیرون ملک 25 ہزار ڈالرز ہوتے ہیں ،بدقسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اوربھر کے چلے جاتے ہیں ،عدالت نے وزیراعظم کے تمام مشیرو کو بھی نوٹس جاری کردیئے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -