لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے سپیشل بنچ تشکیل دے رہے ہیں ،سلمان فاروق لاپتہ کیس سے متعلق چیف جسٹس کے فیصلے کو دیکھ کرہی فیصلہ کروں گا،جسٹس عامر فاروق 

لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے سپیشل بنچ تشکیل دے رہے ہیں ،سلمان فاروق لاپتہ کیس ...
لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے سپیشل بنچ تشکیل دے رہے ہیں ،سلمان فاروق لاپتہ کیس سے متعلق چیف جسٹس کے فیصلے کو دیکھ کرہی فیصلہ کروں گا،جسٹس عامر فاروق 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان فاروق لاپتہ کیس میں جرمانہ اورمعطلی کیخلاف سیکرٹری ودفاع و داخلہ کی انٹراکورٹ اپیل پرجسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس کیس سے متعلق چیف جسٹس کے فیصلے کو دیکھ کرہی فیصلہ کروں گا،لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے سپیشل بنچ تشکیل دے رہے ہیں ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں سلمان فاروق لاپتہ کیس میں جرمانہ اورمعطلی کیخلاف سیکرٹری ودفاع و داخلہ کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام احمد قمبرانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ سنگل بنچ کافیصلہ حقائق کے منافی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ کیا جرمانے کی رقم زیادہ ہے یاکم ہے؟،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ عدالت کو یہ بتائئیں کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے ذمہ دار کون ہیں؟۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگرکوئی ادارہ شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوجاتاہے توپھر کیاہوگا؟،قتل کیسز میں پولیس کی تفتیش کاآپ کو بخوبی اندازہ ہے ،اس کیس سے متعلق چیف جسٹس کے فیصلے کو دیکھ کرہی فیصلہ کروں گا،لاپتہ افراد کے کیسز کیلئے سپیشل بنچ تشکیل دے رہے ہیں ،سپیشل بینچ میں میرے ساتھ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -