سی بریز پلازہ گرانے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے سی بریز الاٹیز کو50 کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت کردی

سی بریز پلازہ گرانے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے سی بریز الاٹیز کو50 کروڑ روپے ...
سی بریز پلازہ گرانے سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے سی بریز الاٹیز کو50 کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم اے جناح روڈ پر واقع سی بریز پلازہ گرانے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے سی بریز الاٹیز کو50 کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ اس کے بعد بلڈنگ کی تمام ذمہ داری نیسپاک کی ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایم اے جناح روڈ پر واقع سی بریز پلازہ گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، نیسپاک اورکنٹونمنٹ بورڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،وکیل سی بریزنے کہاکہ نیسپاک نے بلڈنگ کو خطرناک قرار نہیں دیا،بلڈنگ کی ریکٹر و فٹنگ کرائی جائے گی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ چالیس سال سے بلڈنگ بنی ہوئی ہے پہلے خیال کیوں نہیں آیا،وکیل نے کہاکہ ایک ماہ کی مہلت دی جائے ،ماہرین سے رپورٹ لےکر آگاہ کریں گے ،الاٹیز ریکٹر وفٹنگ کا پیسہ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیاکہ بلڈنگ کی ریکٹر و فٹنگ اور دیگر کاموں کیلئے کتناپیسہ درکار ہے؟ ۔نیسپاک نے کہاکہ ہمارے اندازے کے مطابق50کروڑ روپے درکار ہیں ،عدالت نے کہاکہ 50 کروڑ جمع کرا دیں اس کے بعد بلڈنگ کی تمام ذمہ داری نیسپاک کی ہوگی ۔

عدالت نے سی بریز الاٹیز کو50 کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ بلڈنگ کو مضبوط کرانے سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -