بھارتی ریاست اتر پردیش میں 6 سالہ بچی سے اغواء کے بعد زیادتی، سرجری بھی مشکل 

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 6 سالہ بچی سے اغواء کے بعد زیادتی، سرجری بھی مشکل 
بھارتی ریاست اتر پردیش میں 6 سالہ بچی سے اغواء کے بعد زیادتی، سرجری بھی مشکل 

  

لکھنو(ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی ریاست اترپردیش میں  گڑھ مکتیشور کے ایک گاؤں میں گھر کے باہر کھیلتی چھ سالہ بچی کو موٹر سائیکل سوار نے اغوا کرلیا اور انتہائی ظالمانہ طریقے سے زیادتی کے بعد کھیت میں پھینک دیا، میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بچی کو  ہاپوڑ ضلع ہسپتال میں منتقل کیاگیا لیکن بچی کی حالت مزید بگڑنے پر میرٹھ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا،ڈاکٹروں کے مطابق بچی کے ساتھ کی گئی حیوانیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ بچی کے پرائیویٹ پارٹس بری طرح زخمی ہے جن کی سرجری کرنا بھی مشکل ہے،  پیشاب کے لیے بھی نلی لگا کر  الگ  راستہ بنانا پڑا ہے ۔ نیوز 18 کے مطابق  ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی ہوش میں آئی لیکن اس واقعہ سے صدمے میں ہے اور بےحد گھبرائی ہوئی ہے۔

 اُتر پردیش خواتین کمیشن کی ممبر راکھی تیاگی نے ہسپتال پہنچ کر بچی کی تعزیت کی اور یقین دلایا کہ بچی کے علاج میں کسی طرح کی کمی نہیں آنے دی جائےگی اور نہ ہی مجرم کو بخشا جائیگا۔ادھر شروع میں لاپرواہی دکھانے والی بھارتی پولیس   بھی اب اس معاملے میں سنجیدگی  سے تفتیش کررہی ہے ،اور مجرم کی تلاش کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -