عالمی معاملات پر عمران خان اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر ایک سمت میں ہے: صدر جنر ل اسمبلی اقوام متحدہ

عالمی معاملات پر عمران خان اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر ایک سمت میں ہے: صدر جنر ...
عالمی معاملات پر عمران خان اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر ایک سمت میں ہے: صدر جنر ل اسمبلی اقوام متحدہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی معاملات پر عمران خان اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر ایک سمت میں ہے ، اقوام متحدہ کے نقطہ نظر سے یہ دورہ بہت ضروری تھا ، پاکستان اقوام متحدہ کا بہت متحرک رکن ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر” ولکن بوزکر نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ، صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ پاکستان ہے ، اقوام متحدہ کے نقطہ نظر سے یہ دورہ بہت ضروری تھا ، پاکستان اقوام متحدہ کا بہت متحرک رکن ہے ۔

ولکن بوزکر کا کہناتھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے ، میں نے ایک پاکستانی کو ڈپٹی چیف کیبنٹ بھی چناہے ، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اہم با ت چیت ہوئی ہے ، عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے ، عمران خان خطے اور دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ، یواین کی وسائل نہ رکھنے والے مملک کی مدد میں دلچسپی ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ عالمی معاملات پر عمران خان اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر ایک سمت میں ہے ، اقوام متحدہ کا یوم تاسیس دنیا میں بہت اہمیت رکھتا ہے ، ہمیں دنیا میں اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات پر افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے دنیا کیلئے ایک مثال پیش کی ہے ، وبا کے خلاف پاکستان نے بہت سے ممالک سے زیادہ اچھا کردار ادا کیا ، کورونا کے خلاف متحدہ جدوجہد کیلئے ہمیں وسائل کی ضرورت ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -