وولکن بوزکرکومقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی 

وولکن بوزکرکومقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی 
وولکن بوزکرکومقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے آگاہ کیا،شاہ محمود قریشی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکن بوزکر کی اسلام آباد آمد پر ان کامشکور ہوں ،ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سدر وولکن بوزکر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج وولکن بوزکرسے ملاقات خوشگوار رہی ،ملاقات میں ہم نے کورونا سے نمٹنے کےلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور کورونا پر بات ہوئی ،وولکن بوزکر کو بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا،وولکن بوزکرکومقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے آگاہ کیا،افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -