چین، ہانگ کانگ میں جمی لائی قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار

چین، ہانگ کانگ میں جمی لائی قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار
چین، ہانگ کانگ میں جمی لائی قومی سلامتی قانون کے تحت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ پولیس اور مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کے قومی سلامتی کے قانون کی خلاف ورزی کے شبے میں سوموار کی صبح جمی لائی چھی اِنگ اور 6 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ پولیس فورس کے مطابق غیر ملکی قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے اور دھوکہ اور بغاوت کیلئے سازش کے شبہ میں 39سے 72سال کی عمر کے درمیان کم از کم 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہانگ کانگ میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں ہانگ کانگ فسادات پر اکسانے والے جمی لائی بھی شامل ہیں۔