حافظ آباد ‘ضلعی انتظامیہ نے دوران محرم الحرام مختلف مکاتب فکر کے 15علماءکی ضلعی حدود میں داخلہ پر 90روز کیلئے پابندی عائد کر دی

حافظ آباد ‘ضلعی انتظامیہ نے دوران محرم الحرام مختلف مکاتب فکر کے 15علماءکی ...
حافظ آباد ‘ضلعی انتظامیہ نے دوران محرم الحرام مختلف مکاتب فکر کے 15علماءکی ضلعی حدود میں داخلہ پر 90روز کیلئے پابندی عائد کر دی

  

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ماہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مختلف مکاتب فکر کے 15علمائے کرام کی ضلعی حدود میں داخلہ پر نوے روز کے لیے پابندی عائد کر دی ۔

ان علمائے کرام کے اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سربراہ مولانامحمد احمد لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)مولانا معاویہ اعظم طارق( جھنگ)،مولانامحمد الیاس گھمن( سر گودھا)،مولا نا عبد العزیز لال مسجد (اسلام آباد)،مولانا سیدضیاءاللہ شاہ بخاری( گجرات)،مولانا سید سبطین شاہ نقوی( سر گودھا)،مولانا حافظ عبدالرﺅف یزدانی (گوجرانوالہ)،علامہ راجہ ناصر عباس( راولپنڈی )،مولانا آصف رضا علوی( فیصل آباد)،مولانا محمد حسین ڈھکو (سرگودھا)،مولانا حامد رضا سلطانی (منڈی بہاﺅالدین)،مولانا محمد یوسف رضوی المعروف" ٹوکہ"( سرگودھا)،مولانا سید عرفان شاہ مشہدی( منڈی بہاﺅالدین)،مولانا یاسین قادری (منڈی بہاﺅالدین) اور مولانا آصف اشرف جلالی( لاہور) شامل ہیں ۔علاوہ ازیں مختلف مکاتب فکر کے انیس رہنماﺅں کی زبان بندی کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -حافظ آباد -