”بابراعظم کی تکنیک دیکھ کر مجھے سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے“ 

”بابراعظم کی تکنیک دیکھ کر مجھے سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے“ 
”بابراعظم کی تکنیک دیکھ کر مجھے سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے“ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر این بشپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کی تکنیک دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آنے لگتی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق این بشپ نے کہا کہ مجھے اپنے کیریئر کے دوران ٹنڈولکر کو باﺅلنگ کرنے کا موقع ملا، سابق بھارتی کپتان تکنیکی طور پر سب سے بہتر تھے، وہ سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے، یہی بات ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بیٹنگ میں نظر آتی ہے۔

ایک سوال پر بشپ نے کہا کہ جسپریت بمرا ہر فارمیٹ کے تقاضوں میں خود کو ڈھال لیتے ہیں جبکہ کاگیسو ربادا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، نئے فاسٹ باﺅلرز کی کھیپ دیکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ فاسٹ باﺅلنگ میں ماضی جیسا عروج لوٹ کر آنے والا ہے۔

مزید :

کھیل -