محبوبہ کو تحفہ دینے کے چکر میں آدمی نے ایسا کام کردیا کہ جیل کی ہوا کھانا پڑگئی

محبوبہ کو تحفہ دینے کے چکر میں آدمی نے ایسا کام کردیا کہ جیل کی ہوا کھانا ...
محبوبہ کو تحفہ دینے کے چکر میں آدمی نے ایسا کام کردیا کہ جیل کی ہوا کھانا پڑگئی

  

جون پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں آدمی نے اپنی محبوبہ کو تحفہ دینے کیلئے ایسی حرکت کردی کہ جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 31 جولائی کو جون پور کے صرافہ بازار میں 6 ڈاکوؤں نے 10 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران  3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ساڑھے تین لاکھ روپے کے زیورات، 2 موٹرسائیکلیں، 2 پستولیں اور کارتوس برآمد کرلیے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ڈکیتی کی پلاننگ ڈی کے سنگھ نامی ملزم نے کی تھی جو اپنی محبوبہ کو تحفے میں زیورات دینا چاہتا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈی کے سنگھ جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے اس کے والدین نہیں ہیں اور ملزم شادی کے ذریعے اس کی جائیداد ہڑپنا چاہتا ہے، اس میں ملزم کا باپ بھی شامل ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -