پرواز کی روانگی سے پہلے مسافر نے ایسی دھمکی دے ڈالی کہ سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ، سارے مسافروں کو اتارنا پڑگیا

 پرواز کی روانگی سے پہلے مسافر نے ایسی دھمکی دے ڈالی کہ سکیورٹی اداروں کی ...
 پرواز کی روانگی سے پہلے مسافر نے ایسی دھمکی دے ڈالی کہ سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ، سارے مسافروں کو اتارنا پڑگیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ روز ایک پرواز کی روانگی سے عین پہلے ایک مسافر نے ایسی دھمکی دے ڈالی کہ سکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں اور جہاز کو تارکول پر روک کر تمام مسافر اتار دیئے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز تھی جو امریکی ریاست نیوجرسی کے نیوارک لبرٹی ایئرپورٹ سے روانہ ہو رہی تھی۔ عین روانگی کے وقت طیارے میں موجود ایک مسافر نے جہاز کے عملے کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق مسافر نے کہا کہ جہاز کے اندر بم موجود ہے اور جلد وہ اس جہاز کو بم سے اڑا دے گا۔ مسافر کا یہ کہنا تھا کہ جہاز جہاں تھا وہیں روک دیا گیا اور پولیس کی گاڑیوں نے اسے چاروں طرف سے گھیر لیا۔ تمام مسافر وہیں اتار دیئے گئے اور پورے جہاز کی تلاشی لی گئی تاہم اس سے کچھ بھی برآمد نہ ہوا۔ ایئرپورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دھمکی دینے والے مسافر کو جہاز سے اتار کر پولیس ہسپتال لے گئی۔ تاہم ترجمان کی طرف سے اسے ہسپتال لیجائے جانے کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔اس واقعے میں جہاز کے اندر بھی ہڑبونگ مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -