6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، نازک اعضا کاٹ دیے، ایسی خبر آگئی کہ شیطان بھی منہ چھپاتا پھرے

6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، نازک اعضا کاٹ دیے، ایسی خبر آگئی کہ شیطان بھی منہ ...
6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، نازک اعضا کاٹ دیے، ایسی خبر آگئی کہ شیطان بھی منہ چھپاتا پھرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 6سالہ بچی کے ساتھ درندگی کا ایسا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ معصوم بچی اترپردیش کے شہر ضلع ہاپڑ میں واقع قصبے گڑھ مکتیشورمیں اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں سے اسے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغواءکر لیا اور شہر سے باہر لیجا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ 
ان درندوں نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کے مخصوصہ اعضاءکاٹ ڈالے اور اسے مرنے کے لیے کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ بچی کے والدین نے پولیس کو اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور خود بھی دیگر محلے داروں کے ساتھ بچی کی تلاش کرنے لگے۔ اگلی صبح انہیں کسی نے اطلاع دی کہ ایک بچی بے ہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پڑی ہے۔ بدقسمت والدین نے جا کر دیکھا تو انہی کے آنگن کا پھول تھا جسے بری طرح مسل کر مرنے کے لیے پھینک دیا گیا تھا۔ بچی خون میں لت پت بے ہوش تھی۔ اسے وہاں سے فوری طور پر گورنمنٹ ہسپتال میرٹھ لیجایا گیا جہاں سے اسے سرجری کے لیے ایک اور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ہسپتال میں بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور تاحال ملزمان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔