لاک ڈاﺅن کے دوران محبوبہ سے ملنے جانے والا فوجی جرنیل مشکل میں پھنس گیا، بڑا قدم اٹھالیا گیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لاک ڈاﺅن کے دوران اپنی شادی شدہ محبوبہ سے ملنے کے لیے جانے والے 51سالہ میجر جنرل روپرٹ جونز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق میجر جنرل روپرٹ پر دو الزام عائد کیے گئے ہیں۔ پہلا الزام بیوی کے ساتھ بے وفائی کرنے اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ملاقات کرنے کا ہے جس کے ساتھ ان کے ناجائز تعلقات تھے جبکہ دوسرا الزام ایک ساتھی افسر پر دھونس جمانے اور اس کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے کا ہے۔
میجر جنرل روپرٹ تین بچوں کے والد ہیں جو عراق میں بھی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں اور وہ عراق میں برطانوی فوج کے اعلیٰ ترین عہدیدار تھے۔ مذکورہ الزامات کے تحت انہیں آرمی بورڈ کے سامنے طلب کر لیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کی طرف سے میجر جنرل روپرٹ کے خلاف انویسٹی گیشن کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیاتاہم آرمی ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ممکنہ طور پر ان الزامات کے ثابت ہونے پر میجر جنرل روپرٹ کا کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔ “