بیروت دھماکے میں زخمی ہونے والی سب سے کم عمر بچی چل بسی، اس کی عمر کتنی تھی؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

بیروت دھماکے میں زخمی ہونے والی سب سے کم عمر بچی چل بسی، اس کی عمر کتنی تھی؟ ...
بیروت دھماکے میں زخمی ہونے والی سب سے کم عمر بچی چل بسی، اس کی عمر کتنی تھی؟ جان کر آنکھوں میں آنسو آجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) بیروت دھماکے میں زخمی ہونے والی سب سے کم عمر بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 3سالہ بچی کا نام الیگزینڈرا نیگیئر تھا جو بیروت دھماکے زخمی یا ہلاک ہونے والوں میں سب سے کم عمر ہے۔ دھماکے کے وقت وہ گھر میں اپنی 33سالہ والدہ ٹریسی کی گود میں تھی۔ پہلا دھماکہ ہوا تو الیگزینڈرا کے ماں باپ آگ کا شعلہ اور دھوئیں کے بادل دیکھ کر کھڑکی کی طرف لپکے تاکہ دیکھ سکیں کہ یہ کیا ہوا ہے۔
اسی اثناءمیں دوسرا دھماکہ ہو گیا جس سے ان کا گھر بھی لرز کر رہ گیا۔ کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے اور الیگزینڈرا اپنی ماں کی بانہوں سے نکل کر دور جا گری۔ رپورٹ کے مطابق بچی کے دادا کا کہنا ہے کہ ”دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ الیگزینڈرا کے ماں باپ کو دھماکے کے بعد سنبھلنے اور اپنی بچی کو تلاش کرنے میں کئی منٹ لگ گئے۔ “الیگزینڈرا کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ تین دن سے زیرعلاج تھی تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ دھماکے میں ٹریسی اور اس کا شوہر بھی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔