جاپانی آئل ٹینکر دنیا کے خوبصورت ترین ملک کے قریب سمندر میں پھنس گیا، اب اس ملک کی سمندری حدودکا کیا حشر ہوچکا ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

جاپانی آئل ٹینکر دنیا کے خوبصورت ترین ملک کے قریب سمندر میں پھنس گیا، اب اس ...
جاپانی آئل ٹینکر دنیا کے خوبصورت ترین ملک کے قریب سمندر میں پھنس گیا، اب اس ملک کی سمندری حدودکا کیا حشر ہوچکا ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر دیکھ کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ماریشس کے قریب پھنسے جاپانی آئل ٹینکر سے 1ہزار ٹن تیل بحرہند میں بہہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس آئل ٹینکر کا نام ایم وی واکاشیو ہے جس سے تیل رس کر ایسی سمندری حدود کو آلودہ کر رہا ہے جہاں معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں اور سمندری حیات کی اکثریت ہے۔ خیال رہے کہ ماریشس کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے ساحلی علاقے ہر سال لاکھوں سیاحوں کو دعوتِ نظارہ دیتے ہیں۔
 سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جہاز کے چاروں طرف میلوں تک ایک سیاہ دھبہ بنا ہوا ہے جو دراصل اس سے بہنے والا تیل ہے جو پانی کی سطح کے اوپر پھیلا ہوا ہے۔
ماریشس حکومت کی طرف سے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متعلقہ ادارے سمندر سے تیل نکالنے اور پانی صاف کرنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ ماریشس حکومت کی طرف سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ”ممکنہ طور پر یہ جہاز انتہائی خستہ حال ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت دو ٹکڑے ہو کر سمندر میں غرق ہو سکتا ہے جس سے باقی ماندہ 3ہزار ٹن تیل بھی سمندر میں بہہ جائے گا اور اس علاقے میں نہ صرف سمندری حیات کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ گردونواح کے سرسبز ساحلوں اور ان پر رہنے والے جانوروں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے کہ یہ جہاز 25جولائی سے اس جگہ کھڑا ہے اور اسے وہاں سے نکالنے کی خاطرخواہ کوشش ہی نہیں کی گئی۔ جاپان کی طرف سے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی طرف سے 6ماہرین پر مبنی ایک ٹیم پہلے سے جہاز پر کام کرنے والی فرانسیسی ٹیم کی مدد کے لیے جلد بھیجی جائے گی۔