پاکستان نے بھارت سے اپنا اہم ترین مطالبہ منوالیا

پاکستان نے بھارت سے اپنا اہم ترین مطالبہ منوالیا
پاکستان نے بھارت سے اپنا اہم ترین مطالبہ منوالیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ طاس معاہدے سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کے حکام کی ایک میٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر یہ میٹنگ آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کر لی جائے تاہم پاکستان مصر ہے کہ یہ میٹنگ واہگہ بارڈر پر ہو گی جہاں دونوں ممالک کے حکام روبرو ملیں گے۔

گزشتہ ہفتے بھارت کے انڈس کمشنر کی طرف سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایک خط لکھا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ”کورونا وائرس کے پیش نظر اٹاری جوائنٹ چیک پوسٹ پر میٹنگ کرنا بہتر نہیں ہے چنانچہ یہ میٹنگ آن لائن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کر لی جائے تاہم پاکستان کی طرف سے یہ تجویز مسترد کر دی گئی اور کہا گیا کہ یہ میٹنگ بھی روایتی طور پر اٹاری جوائنٹ چیک پوسٹ پر ہی ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ میٹنگ پاکستان کی درخواست پر رواں سال مارچ میں ہونی تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوتی آ رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -