آدمی نے کورونا میں مبتلا بیوی کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا، جب وہ مرگئی تو آخری رسومات ادا کرنے سے بھی انکار کردیا، انتہائی شرمناک تفصیلات

آدمی نے کورونا میں مبتلا بیوی کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا، جب وہ مرگئی تو آخری ...
آدمی نے کورونا میں مبتلا بیوی کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا، جب وہ مرگئی تو آخری رسومات ادا کرنے سے بھی انکار کردیا، انتہائی شرمناک تفصیلات

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی نے اپنی کورونا وائرس میں مبتلا بیوی کو گھر میں مرنے کے لیے چھوڑ دیا اور اس کے مرنے کے بعد بھی گھر واپس آنے اور اس کی آخری رسومات ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں یہ 28سالہ لڑکی جے سی نگر کے علاقے میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی۔ جب شوہر کو علم ہوا کہ اس کی بیوی کو کورونا وائرس لاحق ہو چکا ہے تو وہ گھر سے چلا گیا اور پھر واپس نہیں آیا۔ 

پولیس کے مطابق لڑکی سیلز گرل کی نوکری کرتی تھی جبکہ اس کا شوہر ٹیکسی ڈرائیور تھا۔ دونوں کی ملاقات دو سال قبل ہوئی اور ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ جس پر انہوں نے شادی کر لی۔ لڑکی شوگر اور بلڈپریشر کی مریض تھی۔ دو روز قبل اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر وہ ٹیسٹ کے لیے ہسپتال گئی اور اس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ جب وہ گھر واپس آئی اور شوہر کو بتایا تو وہ اس کی بات سنتے ہی فوری طور پر گھر سے نکل گیا۔ اسی روز لڑکی کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور رات کو وہ دم توڑ گئی۔ لڑکی کے والدین نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے اس کے شوہر کو کالز کیں لیکن وہ واپس نہ آیا جس پر پولیس والوں اور مقامی انتظامیہ کے لوگوں نے لڑکی کی آخری رسومات ادا کیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -