کورونا وائرس نے بھارتی فوج کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک ہی دن میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ مودی سرکار ہل کر رہ گئی

کورونا وائرس نے بھارتی فوج کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک ہی دن میں کتنی ہلاکتیں ...
کورونا وائرس نے بھارتی فوج کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ایک ہی دن میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ مودی سرکار ہل کر رہ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست تری پورہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر 2بی ایس ایف اہلکاروں سمیت 4لوگ ہلاک ہو گئے، جس سے ریاست میں اس موذی وباءسے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 41ہو گئی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز تری پورہ میں وائرس کے 147نئے کیس سامنے آئے جس سے کیسز کی مجموعی تعداد 6ہزار 164تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے والے 4میں سے 3لوگوں کا تعلق ضلع کھوائی سے تھا جسے کورونا وائرس نے زیادہ لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ 

بھارت میں کورونا وائرس سکیورٹی فورسز میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک بی ایس ایف کے 700سے زائد افسران و اہلکاروں کو وائرس لاحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 22لاکھ 20ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 44ہزار 386لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وائرس میں مبتلا ہونے والوں میں سے 15لاکھ 40ہزار صحت مند ہو چکے ہیں۔ 

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -