بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی
بھارتی اداکارہ نے خود کشی کرلی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں کام کرنے والی بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مقبول ترین 40 سالہ بھوجپوری اداکارہ انوپما پھاٹک نے دو اگست کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے اداکارہ کی رہائش گاہ سے ان کا آخری خط بھی ملا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا مگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔پولیس کے مطابق انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔

خودکشی کرنے سے ایک روز قبل انوپما پھاٹک نے فیس بک لائیو سیشن کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے اور اب وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکتیں۔ویڈیو میں انہوں نے خودکشی کرنے سے متعلق کئی باتوں کا تذکرہ بھی کیا تھا۔ انوپما پھاٹک نے خودکشی کے اسباب کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانےسے متعلق بھی ویڈیو میں گفتگو کی تھی تاہم اس ویڈیو میں کہیں بھی انہوں نے اپنے خودکشی کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔انوپما نے ویڈیو میں نصیحت کی تھی کہ ایسا انسان بنیں جس پر سب اعتماد کر سکیں مگر خود کبھی کسی پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ لوگ بہت خودغرض ہوتے ہیں، انہیں اپنے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں ہوتی۔

مزید :

تفریح -