”مصباح الحق نے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے پر کھلاڑیوں کو ڈانٹا نہیں بلکہ۔۔۔“ انگلینڈ سے حیران کن خبر آ گئی

”مصباح الحق نے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے پر کھلاڑیوں کو ڈانٹا نہیں بلکہ۔۔۔“ ...
”مصباح الحق نے پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے پر کھلاڑیوں کو ڈانٹا نہیں بلکہ۔۔۔“ انگلینڈ سے حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود جذبات قابو میں رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کیا اور ان سمیت کپتان اظہر علی ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شکست پر کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ڈانٹ ڈپٹ سے گریز کیا ہے، جیتی بازی گنوانے پر ان کے چہرے پر مایوسی صاف جھلک رہی تھی مگر اس کے باوجود جذبات کو قابو میں رکھا،ذرائع نے بتایا کہ میچ کے بعد جب ٹیم ڈریسنگ روم میں اکھٹی ہوئی تو پلیئرز کو خدشہ تھا کہ شاید مصباح الحق غصے کا اظہار کریں گے مگر ایسا بالکل نہیں ہوا، ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پورے میچ میں کارکردگی اچھی رہی مگر صرف ایک خراب سیشن کے سبب شکست ہو گئی، سب اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں اور پھر انہیں دور کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ابھی سیریز ختم نہیں ہوئی اور 2 ٹیسٹ میچز باقی ہیں، آپ کم بیک کر سکتے ہیں۔ 

اس موقع پر کپتان اظہر علی نے بھی ساتھیوں کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں ہمت نہ ہارنے کی تلقین کرتے رہے جس کے بعد گزشتہ روز بھی ریزرو کھلاڑیوں نے اولڈٹریفورڈ میں ٹریننگ کی، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے ٹیم پیرکو ساﺅتھمپٹن پہنچے گی جہاں ایک اور کورونا ٹیسٹ ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتدائی شکست کے باوجود مینجمنٹ ”پینک بٹن“ دبانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، اس لئے زیادہ تبدیلیوں کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، اگر شاداب خان کو باہر بٹھایا تو ان کی جگہ فہیم اشرف کو موقع دیا جائے گا، فواد عالم کی شمولیت پر بھی غور جاری مگر مینجمنٹ کو خدشہ ہے کہ اگر انہیں کھلایا تو ایک باﺅلر کم ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل -