`محرم کے جلوسوں کی وجہ سے کورونا میں اضافہ ہوسکتا ہے، این سی او سی نے خدشہ ظاہر کردیا

`محرم کے جلوسوں کی وجہ سے کورونا میں اضافہ ہوسکتا ہے، این سی او سی نے خدشہ ...
`محرم کے جلوسوں کی وجہ سے کورونا میں اضافہ ہوسکتا ہے، این سی او سی نے خدشہ ظاہر کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر محرم کے جلوسوں میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں  محرم کے جلوسوں میں عوام کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانےکے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی غور کیاگیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے اجلاس کو بتایا کہ محرم کے دوران کورونا سے متعلق جامع پروٹوکول کےلیے علماء سے مدد لی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ سیاحت سمیت کورونا وبا کی وجہ سے بند متعدد شعبے کھولے جاچکے ہیں، ان سیکٹرز میں کورونا سے متعلق ٹریس، ٹریک اور ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔ عوام کی صحت اور تحفظ کے لیے واحد راستہ کورونا کی ٹیسٹنگ ہے ۔

این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر محرم کے جلوسوں میں صحت کے اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو کورونا وائرس کے مریضوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -