آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سالمیت کیلئے اپنے عزم کا دوبارہ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انہیںملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔