لبنانی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،جاتے جاتے بندرگاہ دھماکہ کی وجہ بھی بتا دی 

لبنانی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،جاتے جاتے بندرگاہ دھماکہ کی ...
لبنانی وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،جاتے جاتے بندرگاہ دھماکہ کی وجہ بھی بتا دی 

  

بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعدلبنان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا اعلان ہو گیا ۔لبنانی وزیراعظم حسن دیاب نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے کہا کہ بندر گاہ دھماکے کرپشن کا نتیجہ ہیں ،کرپشن کی جڑیں ریاستی نظام سے زیادہ مضبوط ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی طبقوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ۔حسن دیاب نے مزید کہا کہ بندر گاہ دھماکے کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے مطالبے پر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ لبنانی کابینہ پہلے ہی مستعفی ہوچکی تھی ۔وزیر اعظم کا استعفیٰ ایک ایسے وقت میں آیاہے جب 4 اگست کے خوفناک دھماکے کے بعد ملک کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ بیروت دھماکے میں 200 افراد جان کی بازی ہارے جبکہ 6 ہزار زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -