جج نے میرے والد کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کیا:آصفہ بھٹو

 جج نے میرے والد کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کیا:آصفہ بھٹو
 جج نے میرے والد کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کیا:آصفہ بھٹو

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے والد پر ان کے قانونی وکیل کے بغیر عدالت میں الزامات عائد کیے گئے ہیں۔سابق صدرآصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ میرے والد کے خلاف جج نے ان کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی جو نا انصافی ہے۔آصفہ بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے ہی 6 ماہ جیل میں گزارے ہیں اور 2 سال سے ای سی ایل میں ان کا نام ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جج نے آصف زرداری کے آئینی اور قانونی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرد جرم عائد کی جو نا انصافی ہے۔

مزید :

قومی -