امریکہ نے  10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں

امریکہ نے  10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں
امریکہ نے  10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ )کے تحت امریکہ نے 10 لاکھ رییڈ ٹیسٹ کٹس پاکستان کے حوالے کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریپڈ ٹیسٹ کورونا کی موثر تشخیص میں مدد دیں گے۔ کٹس کی پاکستان کو فراہمی کے  حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ ٹیسٹ کٹس وصول کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ امریکا کی طرف سے یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے دوستانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کی عکاسی کر تی ہے، پاکستان کو کوویکس کے تحت امریکی ویکسین موڈرنا کی 55 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کی جاچکی ہیں۔

یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹرجولی کوئنن نے کہا کہ ”فوری تشخیص کے یہ ٹیسٹ کٹس کورونا کی سرویلنس اور تشخیص کے ذریعے پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ 2020ء میں کورونا وبا کے آغاز سے ہی امریکا پاکستان سمیت دنیا کے 120 ممالک میں انسانی جانوں کے تحفظ اور کورونا وبا کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔

مزید :

قومی -