سرکاری ہسپتال میں لڑکے اور لڑکی کی پیدائش، عملے نے غلطی سے دونوں ماؤں کو بیٹے کی مبارکباد دے دی، اس کے بعد کیا ہوا؟

سرکاری ہسپتال میں لڑکے اور لڑکی کی پیدائش، عملے نے غلطی سے دونوں ماؤں کو بیٹے ...
سرکاری ہسپتال میں لڑکے اور لڑکی کی پیدائش، عملے نے غلطی سے دونوں ماؤں کو بیٹے کی مبارکباد دے دی، اس کے بعد کیا ہوا؟
سورس: File/Hippopx

  

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل خان پور کے سرکاری ہسپتال میں عملے کی غفلت کے باعث دو نومولود بچوں کے والدین میں تنازعہ پیدا ہوگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خان پور کے سرکاری ہسپتال میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی۔ دونوں خواتین نے لڑکے کو اپنی اولاد قرار دے دیا۔

ڈاکٹر کے مطابق آمنہ زوجہ رفیق کے ہاں بیٹا اور مجیداں زوجہ فاروق کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی لیکن عملے نے آکر دونوں خواتین کو بیٹے کی مبارکباد دے دی جس کے بعد نومولود بچوں کی ولدیت پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق فریقین میں ڈی این اے رپورٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد بچے اور بچی کے حقیقی والدین کا پتہ چل جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -رحیم یارخان -