ایم ٹی بی سی کے منصوبہ جات کی تکمیل سے آزادکشمیر کی تقدیر بدل جاے گی :خواتین پارلیمنٹرین

ایم ٹی بی سی کے منصوبہ جات کی تکمیل سے آزادکشمیر کی تقدیر بدل جاے گی :خواتین ...
ایم ٹی بی سی کے منصوبہ جات کی تکمیل سے آزادکشمیر کی تقدیر بدل جاے گی :خواتین پارلیمنٹرین

  

باغ(ڈیلی پاکستان آن لائن)میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی) پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےتحت آزادکشمیرمیں تعلیم،صحت،سیاحت اورایوی ایشن سیکٹرمیں سرمایہ کاری کرے گی،خواتین پارلیمنٹرین ڈاکٹر سیمی بخاری، وجیہہ اکرم، شاہدہ رحمانی، شمس النساء اور سینٹر ثنا جمالی کو کمپنی انتظامیہ کی بریفنگ ۔

تفصیلات کے مطابق خواتین ممبران قومی اسمبلی وسینٹ نے ایم ٹی بی سی کا دورہ کیا جہاں انہیں ڈائریکٹر ایم ٹی بی سی سردار زرطیف بادشاہ نےکمپنی کے زیر اہتمام چلنے والنے مختلف پراجیکٹس کے حوالہ سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی حکومت آزادکشمیر کے اشتراک سے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہے،جو سرکاری سکول اور صحت کے مراکز بند پڑے ہیں، ایم ٹی بی سی انکو اپنی تحویل میں لے کر دوبارہ فنگشنل کرے گی، اسی طرح کشمیر ائیر لائن کا منصوبہ بھی زیر غور ہے،جس کے تحت ائیر پورٹس کو فنگشنل کیا جائے گا، جس سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی اور سیاحت کے شعبہ میں بھی ترقی ہوگی۔

اس موقع پر خواتین پارلیمنٹرینز نے ایم ٹی بی سی کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور کہا کہ کمپنی پرائیویٹ سیکٹر میں بہترین کام کر رہی ہے، جن پراجیکٹس پر ہمیں بریفنگ دی گی  ان منصوبہ جات کی تکمیل سے آزادکشمیر کی تقدیر بدل جاے گی، یہاں سیاحوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور ریاست کی معاشی حالت بہتر ہو گی۔خواتین پارلیمنٹرین کا کہنا تھا کہ  آزادکشمیر میں سیاحت اور ہائیڈرل کے شعبوں میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ اگر پرائیویٹ سیکٹر حکومت کے ساتھ تعاون کرنے تو اس پوٹینشل سے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں، ایم ٹی بی سی ریاست میں ان شعبوں کی ترقی کے لیے امید کی ایک کرن ثابت ہوگی۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -